پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ، چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں

 

لاہور:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات کی تاریخ پر عدلیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی کے درمیان سپریم کورٹ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 6 بجے تک باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کے فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے۔ آج پاکستان ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری سے گزر رہا ہے اور ایک مافیا اس پر قبضہ کر رہا ہے۔ موجودہ حکومت انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہے۔

عمران خان نے حکومت پر آئین اور سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کے لیے جان بوجھ کر اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا۔ ایک مافیا چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہفتہ کی شام چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے باہر آئیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form