ملتان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بیان سفارتی اصولوں کے منافی ہے۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو کی روانگی کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے جے شنکر کی دعوت پر بھارت کا دورہ کیا، پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر کو پاکستان کے وزیر خارجہ کے خلاف 'غیر سفارتی بیانات جاری کرنے اور ایسا رویہ اپنانے' سے گریز کرنا چاہیے تھا جس سے 'پوری قوم کا مذاق اڑایا گیا ہے'۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے اور ہمسایہ ملک اسے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ایک روز قبل بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سی ایف ایم اجلاس سے خطاب اس ملک کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کی پوزیشن معلوم کی گئی اور اسے پکارا گیا۔