پنجاب حکومت نے جیل میں پی ٹی آئی کی خواتین پر تشدد کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

 


وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جیلوں میں اپنی خواتین حامیوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی کے حامیوں کے ساتھ بدسلوکی اور ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے معاملے کا نوٹس لینے کے لیے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


9 مئی کے تشدد کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ نقوی نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا گیا ہے، اب انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہے۔


انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 32 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان میں سے صرف 11 اب بھی جیل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ ان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مائیں اور بہنیں محفوظ رہیں۔

Previous Post Next Post

Contact Form