کے پی کی نگران حکومت کے خلاف پی ایچ سی دائر

 


پشاور:(پاک آنلائن نیوز) خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت ختم ہو چکی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جاتا ہے اور پھر آرٹیکل 105 کے تحت نگران حکومت تشکیل دی جاتی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور نگران حکومت کی تشکیل کے بعد 90 دن گزر چکے ہیں اور گورنر نے ابھی تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کی حیثیت غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور یہ حکومت جو بھی اقدام کرتی ہے اسے غیر آئینی سمجھا جائے۔


Previous Post Next Post

Contact Form