پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تین اہم تقرریاں کر دیں

 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تین تقرریوں کی تصدیق کردی ہے جو سینئر، شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کا انتخاب کرے گی۔

نئی سلیکشن کمیٹی میں ہارون رشید (چیئرمین)، حسن چیمہ (سلیکشن کمیٹی کے سیکریٹری اور منیجر اینالٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹیجی)، مکی آرتھر (قومی مینز ٹیم کے ڈائریکٹر) اور گرانٹ بریڈبرن (قومی مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ) شامل ہیں۔

دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ میں اسٹریٹجی منیجر اور ڈیٹا اینالسٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے چیمہ، آرتھر اور بریڈبرن کی موجودگی سے آنے والی سیریز کے لیے حکمت عملی تیار کرنے، بینچ اسٹرینتھ میں اضافہ اور شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مناسب راستہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
سلیکشن کمیٹی کا پہلا کام اگلے ماہ لاہور میں ہونے والے فاسٹ اور اسپن باؤلنگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے نام وں کا اعلان کرنا ہے جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔


Previous Post Next Post

Contact Form