فرانس پاکستانی طالب علموں کے لیے وظائف میں اضافہ کرے گا: سفیر فرانس

 


فرانس نے پاکستانی نوجوانوں کو مزید وظائف فراہم کرکے ان کے لئے تعلیمی مواقع بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ یقین دہانی پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے اسلام آباد میں فرنچ ایلومنی ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعلقات 1960 کی دہائی کے اوائل سے ہیں لیکن بدقسمتی سے اب فرانس میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علموں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارت خانہ پاکستانی حکام کی مدد سے اس صورتحال کو بدلنے کے لیے پرعزم ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form