القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی نے نیب انکوائری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔


تفصیلات کے مطابق درخواست میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین نے بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی انکوائری شروع کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کو انکوائری کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دے۔ 


واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پولی کلینک کے 7 رکنی میڈیکل بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے وارنٹ پر عمل کرنے والے رینجرز اہلکاروں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے حراست میں لیا تھا جہاں سابق وزیراعظم اپنے خلاف درج متعدد مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے گئے تھے۔


آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، صورتحال قابو میں ہے۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کیا تھا۔

Previous Post Next Post

Contact Form