عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر بند

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔


پاکستان میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کردیا گیا۔ یہ پیش رفت قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔


حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا سروسز کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form