عمران خان کے خلاف پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں مقدمہ چلایا جائے گا

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گیسٹ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آج پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ 



ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اور توشہ خانہ سے متعلق مقدمات کی سماعت ایف ایٹ کورٹ کمپلیکس اور جوڈیشل کمپلیکس جی 11/4 اسلام آباد کے بجائے نیو پولیس گیسٹ ہاؤس، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ہوگی۔


عمران خان کو ریمانڈ کے بعد پولیس لائنز ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں رکھا جائے گا اور نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم ان سے تفتیش کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے رینجرز کی مدد سے منگل کو القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم کو حراست میں لیا تھا جس کا اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کو 'قانونی' قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔


قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور پراسیکیوٹر جنرل ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

Previous Post Next Post

Contact Form