شیریں مزاری کی صاحبزادی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، پی ٹی آئی رہنما کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ


 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی والدہ کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ایمان مزاری نے اپنی والدہ کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ جیل میں شدید بیماری میں مبتلا تھیں۔

شیریں مزاری کا علاج اڈیالہ جیل میں ممکن نہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتار 72 سالہ پی ٹی آئی رہنما کو ہائی بلڈ پریشر، فوڈ پوائزننگ اور پیروں میں سوجن ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ شیریں مزاری کو پمز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی شیریں مزاری کو جمعہ کی صبح اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔


یہ گرفتاری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف حکام کی جانب سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (3 ایم پی او) کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form