کینیڈین پارلیمنٹ کے 16 ارکان نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت دی جائے، بے گناہ شہریوں، صحافیوں اور دیگر افراد کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔
اراکین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کے خلاف سول عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف الزامات کی کھلی عدالت میں وضاحت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو آزادانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
کینیڈین پارلیمنٹ کے ارکان پاکستان کی صورتحال پر جسٹن ٹروڈو کے سخت ردعمل کے منتظر ہیں۔
خط پر اراکین پارلیمنٹ اقرا خالد، شفقت نے دستخط کیے۔