یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) نے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کے فرسٹ ٹیئر برانڈز کی قیمتوں میں بالترتیب 69 روپے اور 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی والے گھی کی قیمت اب 490 روپے فی کلو ہے۔
Description | Market Price | USC Price | Difference |
First Tier Branded Oil | Rs. 618-630 per liter | Rs. 540-590 per liter | Rs. 40 to 78 |
First Tier Branded Ghee | Rs. 580-585 per kg | Rs. 545-577 per kg | Rs. 8 to 35 |
Tags
economy