موٹروے پر مسافر بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق، 24 زخمی

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور اسلام آباد موٹروے پر کلر کہار کے قریب بس حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی کہ ضلع چکوال کے علاقے کلر کہار کے قریب سالٹ رینج کے علاقے میں بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی۔



ہلاک ہونے والے مسافروں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔


دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form