آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کو امریکا اور ویسٹ انڈیز سے منتقل کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا

 


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کو ویسٹ انڈیز اور امریکہ (یو ایس اے) سے منتقل کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک بھارتی اخبار نے خبر دی کہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ دونوں کو یو ایس اے کرکٹ (یو ایس اے سی) میں انتظامی غیر یقینی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کے حقوق سے محروم کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2024 اور 2030 کی چیمپیئن شپ کے میزبان اپنی جگہ تبدیل کرسکتے ہیں، انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2024 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز/ امریکہ سات سال بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ اس سے یو ایس اے سی کو اپنے انتظامی مسائل کو حل کرنے کا وقت ملے گا۔


Previous Post Next Post

Contact Form