سوات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

 

سوات کے علاقے مینگورہ کے علاقے سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس کانسٹیبل اور بینک کا سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔



پولیس نے بتایا کہ دونوں کانسٹیبلز عمرہ خان اور اشرف علی کو مینگورہ کے سبزی منڈی علاقے کے قریب صبح کے وقت گولی مار ی گئی اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔


جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا اور علاقے سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


پولیس نے مزید کہا کہ فائرنگ میں ملوث تین مسلح حملہ آوروں کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔


سوات کا یہ واقعہ منگل کی رات پشاور کے علاقے سربند میں ایک پولیس چوکی پر حملے کے بعد پیش آیا ہے جس میں متانی میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Previous Post Next Post

Contact Form