جہلم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد ضمیر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
غلام احمد ضمیر نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث انتہا پسندوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ ضلع جہلم کے ہر قصبے سے پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان کے دفاع کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
غلام احمد ضمیر نے کہا کہ عوام کو پاک فوج کی حمایت میں متحد ہونا چاہئے جو بہادری سے سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔