ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ تین دیگر خلیجی ریاستیں ایک بحری اتحاد تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہوں گے۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو آج احساس ہو گیا ہے کہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے ہی خطے میں سلامتی پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے اتحاد کی شکل کے بارے میں تفصیل سے نہیں بتایا جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جلد ہی تشکیل دیا جائے گا۔
مارچ میں سعودی عرب اور ایران نے چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سات سالہ دشمنی کا خاتمہ کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
نیول کمانڈر ایرانی نے کہا کہ اتحاد میں حصہ لینے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔