صدر عارف علوی کی بینکنگ فراڈ کے متاثرین کو 87 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت

 


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل بینک آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ناخواندہ اکاؤنٹ ہولڈر کو 87 ہزار روپے واپس کرے۔


ان کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینکنگ عملہ ان کے اکاؤنٹ سے زیادہ نقد رقم نکالتا تھا اور صرف 3 سے 5 ہزار روپے ان کے حوالے کرتا تھا جبکہ بقیہ نکالی گئی نقد رقم اپنے پاس رکھ لیتی تھی۔


بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے صدر مملکت نے نیشنل بینک کو ہدایت کی کہ وہ ان ملازمین کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا اور ایسے دھوکہ بازوں کے خلاف چوکس رہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form