لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ لطیف کھوسہ فائرنگ کے حملے میں محفوظ رہے جبکہ ان کے ڈرائیور کو گولیاں لگیں۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
لطیف کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی جو اتنی شدید تھی کہ گولیاں مین گیٹ میں گھس گئیں اور گھر کے اندر کھڑی گاڑیوں کو لگیں جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔