زینب عباس کے بھائی اور ملتان سلطانز کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ حسین مرزا قومی کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنیں گے۔
کوچنگ ٹیم میں نئے شامل ہونے والے حسین مرزا لاہور میں قومی تربیتی کیمپ میں اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ مرزا بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں ملتان سلطانز کے ساتھ اپنے حالیہ دور سے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے بھی تجربہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ حسین مرزا کا تعلق ایک اسپورٹس فیملی سے ہے، وہ پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھائی ہیں۔ لہٰذا حسین مرزا کی بطور کوچ شمولیت ٹیم کے لیے قیمتی علم اور تجربہ لے کر آئی ہے۔ ان کی پچھلی کامیابیاں اور وابستگیاں انہیں کوچنگ اسٹاف کے لئے ایک اثاثہ بناتی ہیں۔
لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں 10 جون سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں سری لنکا کے آئندہ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور فٹنس لیول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اسپنرز، فاسٹ باؤلرز اور بلے بازوں کے لیے خصوصی سیشنز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اسپنرز کی ٹریننگ 10 جون سے 15 جون تک شیڈول ہے، اس کے بعد 16 جون سے 21 جون تک فاسٹ بولرز کے سیشن ہوں گے۔