نواز شریف کی وطن واپسی میں اب کوئی قانونی مسئلہ نہیں: وزیر قانون

 لندن:وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے اب کوئی قانونی مسئلہ موجود نہیں ہے۔



لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے تمام قانونی پیچیدگیاں دور کردی گئی ہیں۔ مشاورت کا عمل جاری ہے اور نواز شریف جلد ہی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔


تارڑ نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون نامناسب ہے۔ یہاں تک کہ قتل کے مجرم بھی پانچ سال میں پارلیمانی انتخابات کے اہل ہو جاتے ہیں۔

وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل فیصلہ کریں گے کہ ان کی واپسی کے لیے ضمانت مانگی جائے گی یا نہیں۔


فوجی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت دفاعی اداروں پر حملے کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں میں ملزمان کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔


تارڑ نے کہا کہ لندن اور کیپیٹل ہل حملوں کے ملزمان کو بھی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ فوجی مقدمات پر وکلا منقسم ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کسی سیاسی رہنما یا خاتون کا ٹرائل چلانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form