وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ

 


وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم آذربائیجان کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ آذربائیجان کا ایک وزارتی وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں تجارت اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا دورہ ہماری حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد باہمی تعاون کو مضبوط بنانا اور باہمی شراکت داری قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو جلد حتمی شکل دینے میں تیزی لانے کے علاوہ وہ آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ توانائی، بینکاری، مالیاتی خدمات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کی راہیں کھولنے کے لئے اہم بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین دوطرفہ سیاسی تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کے مضبوط تعلقات میں تبدیل کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا ہماری انرجی سیکیورٹی پالیسی کا مرکز ہے اور ہم پاکستان کو توانائی سے محفوظ بنانے کے لیے سی اے آرز (سینٹرل ایشین ریپبلکز) کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔


Previous Post Next Post

Contact Form