پاک بحریہ کریک ایریا میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے

 


کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ سمندری طوفان بپرجوئے کے دوران کریکز کے علاقے میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔

تازہ ترین پیش رفت میں ضلعی حکومت پی این ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے تعاون سے چوہڑ جمالی کے علاقے کے مختلف دور دراز دیہاتوں سے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو نکالا گیا۔ مزید برآں، بچوں سمیت 40 مقامی ماہی گیروں کو کاجھر اور ملحقہ کریکز سے بچایا گیا۔

بازیاب کرائے گئے ماہی گیروں کو پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔
پاک بحریہ کے ایس ایس جی کی غوطہ خور ٹیموں نے کیٹی بندر، کارو چن اور ترکی بندر سے 9 ہزار اہلکاروں کو بحفاظت ریلیف کیمپوں میں منتقل کرنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کی۔
پاکستان نیوی کریک بریگیڈ کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کرنے کے لئے دور دراز ساحلی علاقوں میں گشت کیا۔

پاک بحریہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، ایل ای اے، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ سمندری طوفان کی قدرتی آفت کے دوران ہنگامی امداد فراہم کی جا سکے۔


Previous Post Next Post

Contact Form