اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے قائم مقام چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل سیکرٹری احسن علی مانی کو قائم مقام چیئرمین نادرا تعینات کرنے کا امکان ہے۔
قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کا تقرر دو ماہ کے اندر ہونا ضروری ہے۔
چیئرمین نادرا کی تقرری کے لیے اشتہارات چند روز میں قومی میڈیا میں دیے جائیں گے۔
دریں اثنا وزارت داخلہ نے نئے چیئرمین نادرا کی تقرری کے لیے نئے امیدواروں پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان مبین جو اس سے قبل چیئرمین نادرا رہ چکے ہیں ان کی تقرری پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی اسلام آباد ذوالفقار احمد اور میر عالم کے نام بھی زیر غور ہیں۔
میر عالم نور عالم کے بھائی ہیں جو پی ٹی آئی کے ناراض رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اس وقت میر عالم ڈی جی نادرا بلوچستان ہیں۔
نئے چیئرمین نادرا کی تقرری چند روز میں متوقع ہے۔