پاکستان قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

 


وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ ٹوکائیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیاحت میں اضافے اور عوام کے درمیان روابط بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع ہوجائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
قازقستان کے صدر نے پاکستان کو خطے کا ایک اہم ملک قرار دیتے ہوئے اپنے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قازقستان کے صدر کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔


Previous Post Next Post

Contact Form