پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔



ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سابق وزیراعظم نے موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن انہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔


گزشتہ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا حکم امتناع جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی تھی۔


اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے سے روک دیا تھا۔

Previous Post Next Post

Contact Form