میٹا کی ملکیت والا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کیمرے اور فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔
پیغام رسانی کی بڑی کمپنی نے مختصر وقت میں کئی اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں اور تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
یہ نئی اپ ڈیٹ صارفین کو تصویر اور ویڈیو ریکارڈنگ کے اختیارات تک الگ سے رسائی حاصل کرنے کی اجازت دے گی۔ صارفین اب پہلے کی طرح بٹن کو دبائے بغیر ویڈیوز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔
اب بہت سے اختیارات کے ساتھ تصویر کی ایڈیٹنگ کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ متعدد نئے ٹیکسٹ فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ صارف مختلف رنگوں اور فلٹرز کا انتخاب بھی کرسکتا ہے۔
یہ نئی خصوصیات فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہیں۔ تاہم بعد میں یہ فیچرز واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے شامل کیے جائیں گے۔