پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی

 

کراچی:(پاک آنلائن نیوز) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے نیچے آگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 98 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 715 روپے کمی سے ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 179 روپے سے گھٹ کر ایک لاکھ 55 ہزار 607 روپے ہوگئی۔ اجناس کی قیمت میں یہ لگاتار چوتھی گراوٹ ہے۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1880 امریکی ڈالر ہوگئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 1969 ڈالر تھی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کمی سے 2170 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 51.44 روپے کی کمی سے 1860.42 روپے ہوگئی۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو کر 3 ارب 90 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے۔


پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 8.74 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.65 ارب ڈالر رہے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی وں کی وجہ سے 592 ملین ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

Previous Post Next Post

Contact Form