عمران خان نے پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کو سیاسی انتقام قرار دے دیا

لاہور:(پاک آنلائن نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پولیس کے چھاپوں، گرفتاریوں اور حراست میں تشدد کے حالیہ سلسلے کو اپوزیشن رہنماؤں کا سیاسی استحصال قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے گجرات میں واقع گھر پر پولیس کے چھاپوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اپنے حامیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی 'من مانی گرفتاریوں اور اغوا' کی بھی مذمت کی۔

موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز کی جانب سے ننگا فاشزم ہے، جس کا مقصد ہماری حمایت کرنے والوں میں خوف پھیلانا ہے۔


 

Previous Post Next Post

Contact Form