ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کی معیشت میں 60 ارب ڈالر کا حصہ ڈالے گی

 

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن آئندہ سات سے آٹھ سالوں میں پاکستان کی معیشت میں 60 ارب ڈالر کا حصہ ڈال سکتی ہے اور ملک کی 23 فیصد آبادی کو روزگار کے جدید مواقع فراہم کرسکتی ہے۔

او آئی سی سی آئی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو رپورٹ پیش کی جس میں ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ڈیجیٹل تبدیلی کے مختلف پہلوؤں پر اہم سفارشات پیش کی گئی ہیں جن میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور کنیکٹیوٹی، حکومت، نجی شعبہ، بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل استعمال، ابھرتی ہوئی ویب 3.0 ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل ریگولیشنز شامل ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رپورٹ وصول کی جس میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران چیلنجنگ سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے کاروباری اعتماد میں کمی کا اعتراف کیا گیا اور معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے او آئی سی سی آئی کی کوششوں کو سراہا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ براڈ بینڈ رسائی میں 10 فیصد اضافے کے نتیجے میں جی ڈی پی میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form