فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں مزید 5 روپے 22 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 276 روپے 58 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو امریکی ڈالر 277.50 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 سے 280 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔