عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سڑک پر احتجاج کرنے سے بہتر ہے جیل بھرو تحریک شروع کی جائے۔ وہ ہمیں جیل یں دلوانے کے شوقین ہیں، ہم انہیں ان کی خواہش پوری کرنے دیں گے۔



عمران خان نے کہا کہ آنے والے 90 دنوں کے بعد جو بھی حکومت میں رہے گا اس پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوگا۔ قوم توقع کر رہی ہے کہ عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی رہے گی۔


سابق وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کے کنٹرول میں کچھ بھی نہیں ہے۔ لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ ملک کہاں جا رہا ہے۔


بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ بیرون ملک مقیم ایک کروڑ پاکستانی ملک کی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان میں سے 20 لاکھ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو انہیں دوسرے ممالک سے مدد مانگنے کی ضرورت ہوگی۔

Previous Post Next Post

Contact Form