انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

 

وزیر خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام کی بحالی کے لیے معاملات آج طے کرنے کے اعلان کے بعد جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بہتری آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی جو گزشتہ روز کے 273 روپے 33 پیسے کے مقابلے میں 2 روپے 82 پیسے اضافے سے 270 روپے 51 پیسے پر بند ہوئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 271 سے 274 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ٹریک پر ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام سے متعلق معاملات آج طے ہونے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کے بعد ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم آپ کو بہت جلد اچھی خبر دیں گے۔


Previous Post Next Post

Contact Form