ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پمز میڈیکل بورڈ طلب کر لیا

 

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے پولی کلینک یا پمز کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر کردی۔

ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عبوری ضمانت ملنے کے بعد رعایت کا غیر منصفانہ فائدہ مل رہا ہے۔

وہ تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ انہیں آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن انہوں نے کینسر اسپتال کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال کے سربراہ ہیں لہٰذا اسپتال کی میڈیکل رپورٹ کو مستند تسلیم نہیں کیا گیا۔


Previous Post Next Post

Contact Form