ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب مقرر

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ظاہر شاہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا۔

ادارے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مراد علی شاہ اگلے چیئرمین کی تقرری تک نیب کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترمیم شدہ این اے او 1999 کی شق 6 (بی) (5) کی شق کے مطابق ظاہر شاہ آرڈیننس کے تحت 22 جولائی 2023 سے اور نئے چیئرمین کی تقرری تک قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کریں گے۔
اکتوبر 2021 میں ظاہر شاہ کو نیب کا ڈپٹی چیئرمین مقرر کیا گیا جو ادارے کے نظم و نسق کی نگرانی کرتے ہیں۔

22 فروری کو آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سلطان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کیا تھا۔



Previous Post Next Post

Contact Form