خالد رضا قتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے

 


کراچی: فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین سید خالد رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو منتقل کردی گئیں۔

سید خالد رضا کو اتوار کے روز کراچی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کو کی گئی ہیں کیونکہ ایک کالعدم تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اس معاملے میں 'غیر ملکی ہاتھ' کے ملوث ہونے سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ اب سی ٹی ڈی سید خالد رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں نامعلوم مسلح افراد نے فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین سید خالد رضا کو ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کردیا تھا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت خالد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے رضا کو ان کے گھر کے دروازے پر نشانہ بنایا۔

پولیس نے مزید کہا کہ رضا کو قتل کرنے کے بعد حملہ آوروں نے سامان نہیں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ رضا ایک نجی اسکول ز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین بھی رہے۔




Previous Post Next Post

Contact Form