یوکرین کے صدر کا ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ

 


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور اپنے 10 نکاتی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے مسودے پر پاکستان کی حمایت طلب کی۔

گفتگو کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو یوکرین کے تنازع پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعکے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد کے مسودے کے مندرجات کا پاکستانی حکومت جائزہ لے رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یوکرین کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات بشمول روس یوکرین تنازع کے تناظر میں ترقی پذیر دنیا کو درپیش توانائی اور غذائی تحفظ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔


Previous Post Next Post

Contact Form