ہاسٹل کی چھٹی منزل سے گرکر طالب علم جاں بحق ویڈیو سامنے آ رہی ہے

 

ہاسٹل کی چھٹی منزل سے ایک طالب علم کے گرنے کا خوفناک کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہا ہے۔ 

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹہ میں پیش آیا۔ یہ ویڈیو مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے۔ 
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس کے علاوہ اسی شہر کے ایک کوچنگ سینٹر میں ایک طالب علم چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے مبینہ خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تاہم، حکام کو کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔

پولیس کے مطابق متوفی جوائنٹ انٹرنس ایگزام مینس میں ایک سال کا طالب علم تھا اور تقریبا ایک ماہ سے کوچنگ کلاسز میں نہیں گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ طالب علموں سے متعلق خودکشیاں دنیا میں سب سے زیادہ تشویش ناک مسائل میں سے ایک ہیں۔ 
لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے خود کشی کر لی پولیس کا دعویٰ ہے کہ لڑکا امتحان میں اپنی کارکردگی سے پریشان تھا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں 18 سالہ طالب علم نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکا، جس کی شناخت نامعلوم ہے، امتحان میں اپنی کارکردگی سے ناخوش تھا کیونکہ اسے پتہ چلا کہ پرچہ حل کرنا اس کے لئے مشکل تھا۔


Previous Post Next Post

Contact Form