سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے


 دبئی:سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کرگئے۔


سابق فوجی حکمراں دبئی کے امریکن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔


79 سالہ سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف ایمیلوئیڈوسس نامی ایک نایاب بیماری تھی جو پورے جسم کے اعضاء اور ٹشوز میں ایمیلوئیڈ نامی ایک غیر معمولی پروٹین کی تعمیر کی وجہ سے ہوتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں سابق آرمی چیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ مرحوم کو صبر جمیل عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form