حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 40 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 45 روپے کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ حکومت اس وقت ڈیلرز کی مد میں 7 روپے فی لیٹر اور فریٹ مارجن کی مد میں 1.5 روپے وصول کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایل اور مارجن کو چھوڑ کر ڈیزل کی اصل قیمت 230.82 روپے فی لیٹر ہے جو عوام کو 280 روپے فی لیٹر میں فروخت کی جارہی ہے۔

اسی طرح پیٹرول پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) 50 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل اور پیٹرول پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form