سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے منگل کو ازخود نوٹس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد 3-2 سے منقسم فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد علی مظہر نے فیصلے کی حمایت کی جبکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس منصور علی شاہ نے ازخود نوٹس کی منظوری کی مخالفت کی اور اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

جسٹس شاہ اور جسٹس مندوخیل نے اپنے اختلافی نوٹوں میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ کے مؤقف سے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹس میں زیر سماعت تھا، سپریم کورٹ ہائی کورٹس میں زیر سماعت مقدمات پر ازخود نوٹس نہیں لے سکتی۔


مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا۔ کے پی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان صوبائی گورنر کی ذمہ داری ہے جبکہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار صدر کے پاس ہے۔


Previous Post Next Post

Contact Form