پاکستان اور قازقستان مئی میں براہ راست پروازیں شروع کریں گے

 


قازقستان کے سفیر یرزان کستافین نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہ راست فضائی پروازیں مئی 2023 میں شروع ہوں گی جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیر برائے تجارت و صنعت عدنان جلیل سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہا کہ لاہور اور الماتی کے درمیان براہ راست پروازوں سے نہ صرف اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کے درمیان رابطے بھی بڑھیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سفیر نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک میں سیاحت کو فروغ ملے گا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔


Previous Post Next Post

Contact Form