این ڈی ایم اے نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی

 


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاکستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ زلزلے سے کے پی میں بھاری نقصان ہوا جہاں زلزلے سے 11 افراد جاں بحق اور 79 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے مجموعی طور پر 172 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 169 کے پی اور 2 آزاد جموں و کشمیر میں ہیں جبکہ 22 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

زلزلے کے نتیجے میں 19 مویشی جاں بحق ہوئے جن میں سے 17 خیبر پختونخوا اور 2 آزاد کشمیر میں ہلاک ہوئے۔


واضح رہے کہ گزشتہ رات آنے والے شدید زلزلے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں، ڈی سی راولپنڈی نے چھ متاثرہ عمارتوں کے ڈھانچے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

Previous Post Next Post

Contact Form