توہین عدالت کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ یہ حکم الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے جاری کیا۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ضمانتی وارنٹ پر عمل درآمد کی بھی ہدایت کی۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق گزشتہ سماعت پر نہ تو عمران خان خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کے وکیل۔ کمیشن کے پاس عمران خان کے وارنٹ جاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔


Previous Post Next Post

Contact Form