اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی وطن واپس پہنچ گئے۔
مشوانی 23 مارچ کو لاپتہ ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو نوٹس لینے کے لیے خط لکھا تھا۔ اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دعا گو ہوں، زیر حراست پی ٹی آئی کے دیگر تمام کارکنان جلد اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کریں گے۔ قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ان کے خلاف درج مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا تھا۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ مشوانی کے 'اغوا' کی مذمت کی تھی اور اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو 'تمام قوانین کی خلاف ورزی' کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔الحمدللہ میں ابھی بخیر و عافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 31, 2023
ان 8 دنوں میں آپ کی دعاؤں، کاوشوں اور سپورٹ نے تاعمر کے لیے ہمیں مقروض کر دیا ہے - جزاک اللہ 🙏🏼
دعا ہے کہ ہمارے دیگر اسیر کارکنان بھی جلد اپنی فیملیز کے ساتھ افطاری کریں۔