اسپیس ایکس کے ارب پتی بانی ایلون مسک نے اس ہفتے کے اوائل میں شائع ہونے والی اس میڈیا رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار کمپنی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سعودی عرب کے سرمایہ کاری فنڈ کا ایک یونٹ اور ابوظہبی کی ایک کمپنی اسپیس ایکس کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
مسک نے اس رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ یہ سچ نہیں ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فنڈنگ راؤنڈ میں راکٹ بنانے والی کمپنی کی مالیت تقریبا 140 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔
وینچر کیپیٹل فرم اسپیس کیپٹل کے مطابق سپیس ایکس نے 2022 میں 2 ارب ڈالر اور 2020 میں 2.6 ارب ڈالر جمع کیے۔