اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیرین وائٹ کیس کی قبولیت سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

 


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔


مدعی نے اپنی درخواست میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ سے انکار کرتے تھے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے خلاف شواہد موجود ہیں، عمران خان عوامی عہدے یا پارٹی سربراہ کے عہدے پر نہیں رہ سکتے، عمران خان کو آرٹیکل 621 ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

Previous Post Next Post

Contact Form