رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

 


رمضان المبارک کے آغاز کے فورا بعد پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

سروے کے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، ہری مرچ، پودینہ، لیموں اور دھنیا سمیت تمام سبزیوں کی قیمت 50 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سیب، امرود، اسٹرابیری، کیلے، سنتری اور تربوز سمیت پھلوں کی قیمت بالترتیب 200 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 48.35 فیصد تک پہنچ گئی۔

20 سے 24 مارچ تک 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 13 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Previous Post Next Post

Contact Form