سعودی عرب نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا عندیہ دے دیا

 


اسلام آباد: حکومتی ذرائع نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے بیل آؤٹ پیکج کے لیے کیے گئے 3 ارب ڈالر کے فنانسنگ مطالبے میں اہم پیش رفت کی اطلاع دی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے دو ارب ڈالر کی فنڈنگ کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ 10 اپریل کو اپنے امریکی دورے سے قبل متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔

پاکستانی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے رابطہ کیا تھا۔
وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا تھا۔

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس رقم کے لیے دوست ممالک سے تحریری گارنٹی حاصل کرے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے آئی ایم ایف کو ڈپازٹ کے حوالے سے یقین دہانی کرانے کے لیے کچھ وقت مانگا تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر بھی اعتراض ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عالمی قرض دہندہ نے 850 ارب روپے کی پٹرولیم لیوی کی وصولی اور پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسوں کی کمی کو دور کرنے کے مطالبے پر بھی زور دیا۔





Previous Post Next Post

Contact Form