کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 287.85 روپے پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مقامی یونٹ 0.19 فیصد (0.56 روپے) کی کمی سے 287.85 روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/tH300nYbcv pic.twitter.com/d80vTCjZFD
— SBP (@StateBank_Pak) April 5, 2023
ایک روز قبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 287.29 روپے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 291 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ معاشی چیلنجز، سیاسی غیر یقینی صورتحال اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان عملے کی سطح کا معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔
حکومتی ذرائع نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے بیل آؤٹ پیکج کے لیے کیے گئے تین ارب ڈالر کے فنانسنگ مطالبے میں اہم پیش رفت کی اطلاع دی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے دو ارب ڈالر کی فنڈنگ کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔